15 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے مقبوضہ فلسطین میں ڈرون ارسال کرنے جیسی کاروائیاں حزب اللہ کا فطری حق ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے صہیونی طیاروں کی لبنان پر مسلسل جارحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ سرزمینوں میں ڈرونز بھیجنے جیسی کاروائیاں اس کا فطری حق ہے۔انھوں نے کہا: حزب اللہ نے اس کاروائی کے ذریعے ثابت کرکے دکھایا ہے کہ وہ ہر دم اپنے دفاع و تحفظ کے لئے تیار ہے اور وہ صہیونی ریاست کے کسی بھی اقدام کا طاقتور انداز سے جواب دے سکتی ہے۔ انھوں نے سیدحسن نصر اللہ کے اس اعلان پر ـ کہ یہ ڈرون ایرانی ساخت کا تھا اور حزب اللہ نے اسے مقبوضہ سرزمیں میں ارسال کیا تھا ـ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتیں بہت اونچی سطح کی ہیں اور ہماری صلاحیتیں اسلامی امہ کی خدمت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔انھوں نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ہم کفر و استکبار کے خلاف کسی بھی مظلوم قوم کی حمایت کرتے ہیں اور ہمارے پاس جتنے بھی وسائل ہیں ہم انہيں وقت آنے پر اسلامی امت اور اسلامی سرزمینوں کے دفاع کے لئے استعمال کریں گے اور یہ ایک فطری امر ہے۔ احمد وحیدی نے دھماکہ خیز مواد اور میزائل انجن کی تیاری کے آٹھ جدید کارخانوں کے افتتاح کے موقع پر حزب اللہ کی جدید حصولیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مقبوضہ فلسطین کی بلندیوں پر حزب اللہ کے ڈرون کی پرواز نے ثابت کیا ہے کہ قابض دشمن دفاعی حوالے سے کمزوری اور سستی کا شکار ہوچکا ہے اور ان کا وہ فضائی دفاعی نظام جس کو وہ آہنی گنبد کہتے ہیں، ناکارہ ہے۔ انھوں نے کہا: حزب اللہ کی نئی صلاحیت اسلام کی عالمی قوت کا حصہ ہے اور حزب اللہ نے اپنے اس اقدام سے آہنی گنبد کا طلسم توڑ کر صہیونی ریاست کی فضائی دفاعی مشینری کے تابوت میں آخری کیل ٹونک دی ہے اور ثابت ہوچکا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اسلامی امہ کے غضب سے نہيں بچ سکتی؛ اب وہ مسلم امہ کے سامنے غنڈہ پن اور جبر و تسلط کی زبان سے بات نہيں کرسکتی۔ وزیر دفاع نے کہا: یہ حصولیابی اسلامی مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی عزتمندانہ پیشرفت کی برکت سے ممکن ہوئی ہے۔

.....

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

صہیونی فضائی دفاعی فورسز کا کمانڈر برطرف